• news

سپیکرنے سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے سہیل سلظان کی ناہلی کیلئے الیکشن کو ریفرنس بھیج دیا 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے سہیل سلطان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمشن کو ریفرنس بھیج دیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی کو سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے سہیل سلطان کے خلاف ریفرنسں موصول ہوا تھا۔ سہیل سلطان این اے 4 سوات سے سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے سہیل سلطان کو نااہل قرار دینے کے لیے الیکشن کمشن کو ریفرنس بھیج دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریفرنس سوات کے شہری نصراللہ خان کی طرف سے جمع کرایا گیا ہے۔ ریفرنس کے مطابق سہیل سلطان نے اپنی سرکاری ملازمت پر الیکشن کمشن میں جھوٹ بولا۔ سہیل سلطان الیکشن سے پہلے بطور ڈپٹی اٹارنی جنرل خیبرپی کے کام کرتے رہے۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ کوئی سرکاری ملازم ملازمت کے ختم ہونے کے دو سال بعد تک الیکشن نہیں لڑسکتا۔ درخواست گزار نے سپیکر کو ریفرنس الیکشن کمشن بھیجنے کی استدعا کی ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ریفرنس پر فوری کارروائی کرکے متعلقہ ممبر کو نااہل قرار دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن