• news

حمزہ شہباز سے محسن نقوی کی ملاقات‘  ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

لاہور(نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی۔ سابق وزیراعلی پنجاب سے وزیر داخلہ محسن نقوی ملاقات کے لئے مسلم لیگ ن کے ماڈل ٹاؤن سیکریٹریٹ پہنچے۔  ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔ سابق وزیراعلی پنجاب اور وزیر داخلہ کی ملاقات میں ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن