فزکس کا نوبل انعام امریکی و کینیڈین سائنس دانوں کے نام
واشنگٹن (نیٹ نیوز) سوئیڈن کی رائل اکیڈمی آف سائنسز نے 2024 کا فزکس کا نوبل انعام مشین لرننگ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی تخلیق کا سبب بننے والی تحقیق کرنے والے سائنس دانوں کو دینے کا اعلان کردیا۔اکیڈمی نے فزکس کا مشترکہ انعام امریکی ماہرجان ہوپ اور برطانوی نژاد کینیڈین ماہر جیفری ہنٹن کو دینے کا اعلان کیا۔جیفری ہنٹن کو تصاویر اور ڈیٹا سمیت دیگر مواد کو جمع کرنے والی تکنیکی مشین یعنی کمپیوٹر مشین کی تیاری سے متعلق کام کرنے پر ایوارڈ دیا گیا۔اسی طرح جان ہوپ کو اے آئی کی تخلیق کا سبب بننے والے کام اور تحقیق کرنے پر انعام سے نوازا گیا، وہ ماضی میں گوگل میں ملازمت کرتے رہے ہیں اور انہوں نے اے آئی کے خطرات پر کھل کر بات کرنے کے لیے گوگل سے ملازمت چھوڑی تھی۔دونوں ماہرین کی تحقیقات کی وجہ سے ہی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تیاری ممکن ہوئی، اسی بنیاد پر انہیں فزکس کا نوبل انعام مشترکہ طور پر دیا جائیگا۔