• news

  رقم منتقلی کا الزام، سابق وزیراعلیٰ  خیبر پی کے کیخلاف مقدمہ درج

پشاور (این این آئی)سابق وزیراعلیٰ خیبر پی کے اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے چیئرمین محمود خان پر سرکاری اکاؤنٹ سے رقم ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کے الزام میں اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمود خان کے خلاف اینٹی کرپشن میں درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ محمود خان نے 2015 میں بطور وزیر کھیل رقم ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کی۔اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سابق وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمود خان کے خلاف مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔دوسری جانب محمود خان نے اینٹی کرپشن کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا، انہوں نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

ای پیپر-دی نیشن