• news

بزرگ سیاستدان الٰہی بخش سومرو انتقال کر گئے‘ ایاز صادق کا اظہار افسوس

کراچی+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) بزرگ سیاستدان الٰہی بخش سومرو انتقال کر گئے۔ وہ 1997ء سے 2001ء تک قومی اسمبلی کے سپیکر رہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق سپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر نے مرحوم الٰہی بخش سومرو کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔  اور کہا کہ دکھ کی مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن