• news

کراچی میں دہشت گرد حملہ قابل مذمت‘ پاکستان امن و امان بر قرار رکھنے کیلئے اقدامات کرے:امریکہ

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کراچی ائیرپورٹ کے قریب دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آزادی اظہار اور پر امن اجتماع کی حمایت کرتے ہیں،حکومت پاکستان امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کریواشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ حملے میں جانوں کے ضیاع اور شہریوں کے زخمی ہونے پر دکھ ہوا، دہشت گردی سے متاثر ہونے والوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ مظاہرین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پرامن طریقے سے مظاہرہ کریں، تشدد سے باز رہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام سے انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے احترام کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پاکستان کے آئین اور قانون کے احترام کو یقینی بنانا اہم ہے، حکومت پاکستان امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کرے۔ میتھیوملر نے کہا کہ ہم نے بھارت کے حوالے سے رپورٹ دیکھی ہے، امریکی کمشن ایگزیکٹو برانچ کے ساتھ کانگریس کو پالیسی سفارشات فراہم کرتا ہے، جائزہ لینے کے بعد وزیر خارجہ نے بھارت کو خاص تشویشناک ممالک میں شامل نہیں کیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم بھارت سمیت ہر ملک میں مذہبی آزادی کی صورتحال کی بغور نگرانی کرتے رہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن