ایشیائی ترقیاتی بنک موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 6 ارب ڈالر امداد دیگا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کو تین سال میں 6 ارب ڈالر امداد دے گا۔ کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ سالانہ 2 ارب ڈالر ملیں گے۔ 6 ارب میں سے 2.8 ارب ڈالر امداد نرم شرائط پر ہوگی۔ اکنامک مینجمنٹ بہتر بنانے، موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے میں مدد دیں گے۔ سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے سوال کیا کہ کیا اے ڈی بی نے پشاور بی آر ٹی کو فنانسنگ کی اور کیا نیب نے منصوبے کی تحقیقات کیں؟۔ کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے کہا کہ مجھ سے کسی نے تحقیقات کیلئے رابطہ نہیں کیا اور نہ تحقیقات کا علم ہے۔