جہانیاں: 2 گاڑیوں کو اکٹھے سگنل‘ لاہور آنے والی ٹرین بمشکل حادثے سے بچی
جہانیاں (آئی این پی) جہانیاں ریلوے حکام کی غفلت‘ کراچی سے لاہور آنے والی مسافر ٹرین گرین لائن ایکسپریس بڑے حادثہ سے بال بال بچ گئی۔ سٹیشن ماسٹر نے انسپکشن کے لئے آنے والے فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر، سی ای او ریلوے کی سپیشل ٹرین اور گرین لائن کو اکٹھے سگنل دے دیا گیا۔ گرین لائن ریلوے سٹیشن کے قریب آئی تو ایمرجنسی بریک لگا کر سیپشل ٹرین کو روکا گیا۔ فیڈرل انسپکٹر حامد حسن سی ای او ریلوے اور ٹیم کے ہمراہ انسپکشن کرنے ریلوے سٹیشن جہانیاں پہنچے۔ انسپکشن کے بعد سپیشل ٹرین پر واپس روانہ ہونے لگے تو سٹیشن ماسٹر نے سپیشل ٹرین اور گرین لائن کو اکٹھا سگنل دیدیا۔ ٹرین ڈرائیور اورگارڈ کی حاضر دماغی سے سیپشل ٹرین کو ایمرجنسی بریک لگا کر روکا گیا اور گرین لائن کو گزارا گیا۔