شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، پنجاب یونیورسٹی نے اسلام آباد، راولپنڈی میں امتحانات ملتوی کر دیئے
لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے 23ویں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے انعقاد کیلئے حکومت کی طرف سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں اعلان کردہ تعطیلات کے باعث پنجاب یونیورسٹی کے تحریر ی امتحانات جو کہ 14تا 16اکتوبر منعقد ہونے تھے، ملتوی کردیئے ہیں۔ مذکورہ امتحانات بالترتیب 17، 18 اور 21اکتوبر کو ہوں گے۔ مذکورہ امتحانات کا وقت اور مقام وہی رہے گا جیسا پہلے سے مطلع کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے امتحانات اسلام آباد اور راولپنڈی کے علاوہ دیگر شہروں میں پہلے سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔