• news

پنجاب میں مظاہرے منسوخ، منگل کو پھر ڈی چوک پر احتجاج کرینگے: پی ٹی آئی

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحریک انصاف نے 15اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں دوبارہ احتجاج کا اعلان کر دیا۔ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کی جانب سے  جاری اعلامیہ کے مطابق 15اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ پارٹی کی مرکز سے نچلی ترین سطح تک تمام تنظیمی ذمہ داران اور ونگز کو ڈی چوک احتجاج کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے جس کے مطابق 15اکتوبر کو ڈی چوک کے پرامن احتجاج کی تیاریوں کے پیشِ نظر پنجاب کے اضلاع میں احتجاج منسوخ کردیا گیا۔ سیاسی کمیٹی نے کہا کہ حکمران ظلم اور سفاکیت ترک کرنے پر کسی طور آمادہ نظر نہیں آرہے۔ کمیٹی کے مطابق اڈیالہ میں بانی چیئرمین عمران خان بربریت کا نشانہ بنائے جا رہے ہیں، ان کی زندگی، صحت اور سلامتی کو جان بوجھ کر سنگین خطرات سے دوچار کرنے کیلئے ان کے بنیادی حقوق سلب کرلئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن