پنجاب کے پانچ اضلاع میں دفعہ 144نافذ‘ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور( نیوز رپورٹر‘خبرنگار)حکومت پنجاب نے صوبے کے 5 اضلاع میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈی جی خان‘لیہ‘ مظفرگڑھ‘ راجن پور اور کوٹ ادو میں ہفتہ 12 اکتوبر سے سوموار 14 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ اس دوران پانچوں اضلاع میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد رہے گی۔ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب کے اضلاع ملتان ، سرگودھا ،ساہیوال و دیگر شہروں میں دفعہ 144 کا نفاذ چیلنج کردیا گیا،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ دفعہ 144 کا نفاذ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ، استدعا ہے کہ عدالت دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔