• news

گنڈاپور  کو 23 اکتوبر تک گرفتار کرکے  پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے اسلحہ وشراب برآمدگی کیس میں عدم پیشی پر  وزیراعلیٰ خیبرپی کے  علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقراررکھے اور23 اکتوبرتک گرفتار کرکے عدالت پیشی کا حکم دیدیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشرحسن کی عدالت میں علی امین گنڈاپور کے وکیل ظہور الحسن پیش ہوئے۔ اس موقع پر علی امین گنڈا پور کے گزشتہ وارنٹ گرفتاری کی بیلف رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس کے مطابق علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کیلئے مزید ملہت کی استدعا کی گئی۔عدالت طلبی کے باوجود وزیراعلیٰ خیبرپی کے  علی امین گنڈاپور بھی عدالت پیش نہیں ہوئے۔ اس پرعدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور انہیں 23 اکتوبر تک گرفتار پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

ای پیپر-دی نیشن