• news

بھارت میں جوہری مواد چوری: سلامتی کونسل میں پاکستانی درخواست سے آگاہ ہیں: امریکہ

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان میںہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم  کے سربراہی اجلاس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ملک کے خود مختار گروپ میں شریک ہونے کے حق کا احترام کرتے ہیں۔ نیوز بریفنگ کے  دوران  ان سے پوچھا گیا کہ بھارت میں جوہری مواد کی چوری اور غیر قانونی فروخت کے متعدد واقعات ہوئے ہیں اور پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ سے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے، کیا یہ امریکا کے لیے باعث تشویش ہے؟۔ میتھیو ملر بولے،  ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی جانب سے کی گئی درخواست سے آگاہ ہیں، ہم جوہری پھیلائوکے خطرات کے حوالے سے موثر پالیسی ردعمل کی ٹریکنگ، تیاری اور اس پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن