• news

غزہ میں 4 لاکھ فلسطینی بھوک کا شکار: آٹا 11 ہزار اور ٹماٹر 50 ہزار روپے کلو 

غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مسلسل جاری اسرائیلی بمباری اور محاصرے کے باعث غزہ میں اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے۔ 11 ہزار روپے کلو آٹا‘ 50 ہزار روپے کلو ٹماٹر ملتے ہیں۔ گزشتہ 15 روز سے اسرائیل نے شمالی غزہ میں ہر قسم کی خوراک اور امداد کے داخلے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے اور اقوام متحدہ کے مطابق شمالی غزہ میں تقریباً 4 لاکھ افراد بھوک کا شکار ہیں۔ خوراک تقسیم کرنے کے پوائنٹس‘ کھانا تیار کرنے کی جگہیں اور بیکریاں بند ہو چکی ہیں۔ شمالی غزہ کی واحد بیکری جو ورلڈ فوڈ پروگرام کی مدد سے چلتی تھی‘ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں بند ہو چکی ہے۔21 لاکھ افراد یا کل آبادی کا 96 فیصد خوراک کی شدید قلت کا شکار ہیں جبکہ ہر 5 میں سے ایک فرد بھوک کا شکار ہے۔اسرائیلی صدر اسحاق ہرزویگ نے حزب اللہ کے عبوری سربراہ نعیم قاسم کو قتل آمیز پیغام دیا ہے۔ حزب اللہ کے حملے میں زخمی ہونے والی فوجیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ نعیم قاسم نے بھی وہ سنگین غلطی کی ہے جو ان کے سابق رہنما کرتے آئے تھے۔ دھمکی دی آپ کی باری بھی آنے والی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن