سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید ناصر انتقال کر گئے
لاہور (نیوز رپورٹر) سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید ناصر انتقال کر گئے۔ انہیں نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔ انہوں نے پاکستان کیلئے بے شمار خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے لڑاکا فوج میں اعلیٰ ذہانت پیدا کرنے والے جرنیل تیار کئے تاکہ بھارت کا مقابلہ کیا جا سکے۔ وہ پاک فوج کے ENC انجینئر انچیف اور WAR COURSE کے چیف بھی رہے۔ دنیا بھر میں لاکھوں نوجوانوں کو دین کی طرف راغب کرنے میں 45 سال صرف کئے۔ پاکستان کے میزائل سازی کے پروگرام میں اہم کردار ادا کیا۔ شاہراہ قراقرم کی تعمیر میں بھی حصہ لیا تھا۔