• news

کابینہ نے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت دیدی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی کابینہ نے پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دیدی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی سفارش کی تھی۔ وفاقی کابینہ نے چینی کی برآمد سے متعلق ای سی سی کے فیصلے کی توثیق کر دی۔ چینی کی برآمد کی منظوری سمری سرکولیشن کے ذریعے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق چینی کی برآمد شوگر ملز مالکان کی جانب سے پیداوار 21 نومبر سے شروع کرنے سے مشروط ہو گی۔ چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت مقررہ بنچ مارک 145 روپے 15 پیسے سے بڑھنے پر برآمد فوری منسوخ کی جائے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن