• news

ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس، قومی اسمبلی اجلاس ہفتہ اتوار کو جاری رکھنے کی تجویز پر غور 

اسلام آباد (خبر نگار) سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ ایڈوائزری کمیٹی میں قومی اسمبلی کے دسویں اجلاس کے ایجنڈے کے حوالے سے بات چیت ہوئی، قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے اور اتوار کو بھی جاری رکھنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے شرکت کی۔ وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، عطاء اللہ تارڑ اور اعظم نذیر تارڑ بھی اجلاس میں موجود تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن