یحییٰ السنوار کی شہادت کی تصدیق: خالد مشعل نئے حماس سربراہ مقرر، مزاحمتی جذبہ مزید مضبوط ہو گا: ایران
نیویارک + بیروت +غزہ(آئی این پی+ این این آئی)اسرائیل کی جانب سے ایک کارروائی میں حماس کے نئے سربراہ یحیی سنوار کو شہید کرنے کے دعویٰ کے بعد حماس ذرائع نے اپنے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کردی ہے ۔ادھر خالد مشعل کو حماس کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے ۔اس حوالے سے حماس کاکہنا ہے کہ یحیی السنوار کو رفاہ میں اسرائیلی حملے میں شہید کیا گیا ہے۔ جبکہ اقوام میں متحدہ ایرانی مشن نے غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ یحی السنوار کے بارے میں سامنے آنے والی خبروں کے بعد کہا ہے کہ یحی السنوار کا قتل پورے خطے میں جاری مزاحمت کو مزید طاقت اور مضبوطی ملے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی مشن نے یہ بیان اسرائیل کے اس بیان کے محض چند گھنٹے بعد سامنے آیا کہ اس نے یحیی السنوار کو قتل کر دیا ۔ایرانی مشن نے کی طرف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا گیا ہے مزاحمتی جذبہ اور توانا ہو گا اور یحی السنوار جوانوں اور بچوں کے لیے مزاحمت کے ایک ماڈل اور مثال کے طور پر ابھریں گے۔ اسرائیل کے ایک اخبار نے دعوی کیا ہے کہ اگر حماس اور حزب اللہ کے ساتھ جنگ جاری رہی تو اسرائیل ایک سال میں تباہ ہو سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سے قبل ریٹائرڈ میجر جنرل یتزک برک نے خبردار کیا کہ اسرائیل پہلے ہی ایک خطرناک دوراہے پر کھڑا ہے۔ حزب اﷲ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ جنگ کے نئے مرحلے میں اب حملے پہلے سے زیادہ تیز اور تیر بہدف ہوں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے حملوں میں جدید ترین گائیڈڈ میزائلوں اور خودکش ڈرون طیاروں سے اسرائیل میں اہداف کو نشانہ بنا کر اسے برباد کریں گے۔