• news

چیئرمین ارسا عبدالحمید نے چارج چھوڑ دیا‘ سیکرٹری آبپاشی قائم مقام مقرر 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین ارسا عبدالحمید مینگل نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔ اس حوالے سے جاری ارسا نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری آبپاشی خیبر پی کے محمد ایاز کو قائم مقام چیئرمین ارسا مقرر کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری آبپاشی خیبر پی کے ممبر ارساد خیبر پی کے کی تعیناتی تک قائم مقام چیئرمین رہیں گے۔ ممبر ارساد خیبر پی کے کا عہدہ گزشتہ کئی ماہ سے خالی ہے۔ خیبر پی کے حکومت کی طرف سے ممبر ارسا کی تعیناتی کی جائے گی۔ ارسا قانون کے تحت صوبائی ممبر ایک سال کیلئے چیئرمین ارسا بنتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن