• news

پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانی سے ملاقات کی اجازت مل گئی 

اسلام آباد (نیٹ نیوز) تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی وفد کو آج صبح 8 بجے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ملی ہے۔ رہنماؤں کی پانچ رکنی ٹیم آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرے گی۔ ٹیم میں بیرسٹر علی ظفر، بیرسٹر گوہر، صاحبزادہ حامد رضا، اسد قیصر اور سلمان اکرم راجہ شامل ہوں گے۔ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد تحریک انصاف اپنا ڈرافٹ مرتب کرے گی۔ پانچ رکنی وفد بانی پی ٹی آئی کو آئینی ترمیم کے حوالے سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن