• news

 پنجاب میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام‘کالعدم تنظیم کے7 افراد گرفتار

 لاہور(نامہ نگار)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 7  دہشت گردوں کو گرفتار کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے صوبے کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس پر مبنی 129 کارروائیاں کیں۔جن میں 129 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 7 دہشتگردوں کو اسلحہ‘ دھماکہ خیز مواد اور دیگر ممنوعہ مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔گرفتار دہشتگردوں میں حیات اللہ‘شین خان۔محمد صدیق۔ظہور احمد۔اکرام خان۔مبشر علی اور خان  شامل ہیں۔دہشت گردوں کا تعلق فتنہ خوارج اور دیگر تنظیموں سے ہے۔ان دہشت گردوں کی گرفتاری لاہور  بھکر‘اٹک‘وہاڑی‘بہاولپور اور جھنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کی گئی۔دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد 1190 گرام،ڈیٹونیٹرز 9، سیفٹی فیوز وائر 9 فٹ، آئی ای ٹی بم 2 . پستول معہ گولیاں، کالعدم تنظیم کے پمفلٹ 48، میگزین اور34300 روپے نقدی برآمد کر لی۔دہشتگردوں نے صوبے میں تخریب کاری کا منصوبہ بنایا تھا اور وہ اہم تنصیبات اور دیگر مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔گرفتار دہشتگردوں کیخلاف 7 مقدمات درج کر کے ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن