• news

اصل فائل جمع کرائے بغیر 8 ججز کی وضاحت کیسے جاری ہوئی، چیف جسٹس نے ڈپٹی، اسسٹنٹ رجسٹرار سے جواب مانگ لیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں آٹھ ججوں کی جانب سے دوسری وضاحت پر سپریم کورٹ کے سٹاف سے جواب مانگ لیا ہے۔ چیف جسٹس نے ڈپٹی رجسٹرار ، مجاہد محمود ، اسسٹنٹ رجسٹرار شاہد حبیب اور ویب ماسٹر عاصم جاوید سے وضاحت طلب کرتے ہوئے ان سے پوچھا ہے کہ اوریجنل فائل جمع کیے بغیر وضاحت کیسے جاری ہوئی؟۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی رجسٹرار اور اسسٹنٹ رجسٹرار عمل درآمد کو وضاحت کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ جس میں ان سے سوال کیا گیا ہے کہ بغیر اوریجنل فائل جمع کرائے وضاحت سپریم کورٹ ویب سائٹ پر کیسے جاری ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ویب ماسٹر عاصم جاوید سے بھی وضاحت طلب کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کے معاملے پر سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے جمعہ کو دوسری وضاحت جاری کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن