پلان کے تحت پی ٹی آئی میں تگڑا بلاک بن چکا زیرک آدمی ہیڈ کرے گا: فیصل واوڈا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینئر سیاسی رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایک بہت تگڑا بلاک بن چکا‘ نمبرز 224 سے آگ جائیں گے۔ پلان کے تحت پی ٹی آئی کا ایک بہت تگڑا بلاک بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بلاک کو ایک زیرک آدمی ہیڈ کرے گا۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا ایم کیو ایم پاکستان کی طرح پی ٹی آئی پاکستان بنے گی۔ پی ٹی آئی کے بکاؤ بھگوڑے پھر سے بائیکاٹ کر کے بھاگ گئے ہیں۔ یہ سب پلان کا حصہ تھا۔ قوم کو پتہ ہونا چاہئے کہ اگر اپوزیشن تھی تو کم از کم اس ترمیم کیخلاف ہی ووٹ دے دیتی۔26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری ایک تاریخی کامیابی ہے۔ ترمیم پر ترمیم ہوتی رہے گی جیسے مشکلات آئیں گی آگے بڑھتے رہیں گے۔ ترمیم بھی آخری نہیں خطرات رہتے ہیں۔ تحریک انصاف نے ترمیم کا نہیں شقوں کا ساتھ دیا۔ بانی پی ٹی آئی کو یہاں تک پہنچانے والوں کی نشاندہی کرتا رہا ہوں انہیں خان صاحب سے جو گالم گلوچ سننا پڑی وہ تاریخ کا حصہ ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف پریس کانفرنس کرنے والے بے شرم بیٹھے تھے جو نمبرز درکار تھے اس سے بھی زیادہ نکلے کہا تھا ہم آج کے دن کیک کھائیں گے، اب ملک میں کامیابی‘ ترقی اور خوشحالی کا راج ہو گا۔