خیبر پی کے بلدیاتی الیکشن، پبی نیبرہڈ کونسل کے 5 امیدوار بلامقابلہ منتخب
نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی کے نیبرہڈ کونسل کے انتخابات میں پانچ امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے۔ بلا مقابلہ کامیاب ہونے والے امیدواروں میں ایک خاتون سمیت چار مرد شامل ہیں نیبرہڈ کونسل 1 خدریزی تحصیل پبی کی جنرل نشست پر محمد شہنشا، نیبرہڈ کونسل 2 کی جنرل سیٹ پر فخر عالم خان، ویلج کونسل 3قاسم کلے کی جنرل نشست پر ملک فدا محمد بلا، ویلج کونسل 4چوکی ممریز کی جنرل سیٹ پر فضل عالم بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے۔ اسی طرح ویلج کونسل 23گڑھی مومن تحصیل پبی سے جنرل سیٹ پر اسلام بی بی بلا مقابلہ کامیاب ہوئی ہے۔ولیج کونسل چیرپال سوات میں جنرل کونسل کی نشست پر پی ٹی آئی کے محمد رفیق 992 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ آزاد امیدوار میاں عقل ولی 847 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ولیج کونسل گوگراہ اے این پی کے محمد ریاض 490 ووٹوں سے کامیاب ہوئے۔ آزاد امیدوار فیاض خان 290 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ نوشہرہ میں نیبرہڈ 14 اکوڑہ میں جنرل کونسلر کی نشست پر آزاد امیدوار سلمان شاہ 479 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ محمد حمزہ 300 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ نوشہرہ کے نیبر ہڈ کونسل 4 چوکی ممریز میں جنرل کونسلر کی نشست پر آزاد امیدوار اے این پی محمد آفاق 275 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ پی ٹی آئی امیدوار نعیم اللہ 222 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ولیج کونسل علی زئی کوہاٹ جنرل کونسلر کی نشست پر آزاد امیدوار محسن علی 648 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شفقت حسین 636 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ولیج کونسل بنچ کڑہ بونیر میں دونوں امیدواروں کے درمیان 201,201 ووٹ لے کر مقابلہ برابر رہا۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ دونوں امیدوار عمر زمان اور سید زادہ کے مابین مقابلہ تھا۔ ولیج کونسل بیدرہ سوات پر آزاد امیدوار ایڈووکیٹ مجید خان 1406 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ ولیج کونسل کوگا بونیر میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار احمد علی 525 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ بی این پی کے حکیم رسول 406 ووٹ لے سکے۔ ولیج کونسل میرہ شانگلہ میں مسلم لیگ (ن) کے حسن بہادر 889 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے متفقہ امیدوار انعام خان 683 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ تمام نتائج غیر سرکاری غیر حتمی ہیں۔