صدر آج 26ویں ترمیمی بل پر دستخط کریں گے‘ چیف جسٹس کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کو فوری مکمل کیا جائیگا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدرآصف علی زرداری آج پیر کی صبح ساڑھے آٹھ بجے خصوصی تقریب میں قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظور شدہ 26ویں ترمیمی بل پر دستخط کر دیں گے اس کے بعد یہ ایکٹ بن جائے گا اور بنتے ہی اس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہوگا ایکٹ پر عمل شروع ہو جائے گا،ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر مملکت کے دستخط کے فوری بعد پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کو فوری مکمل کیا جائے گا چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کے لیے ضروری عمل کا آغاز کر دیا جائے گا،اس سلسلے میں ساری تیاری مکمل کر لی گئی ہے چیف جسٹس آف پاکستان کا تقرر 25اکتوبرسے پہلے ہو جائے گا،واضح رہے سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین سینر ججوں میں سے کسی ایک کو چیف جسٹس آف پاکستان بنانے کی ترمیم پہلے ہی منظور ہو چکی ہے۔