کموڈور شہزاد اقبال کی ریئر ایڈمرل کے رینک پر ترقی
اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) پاک بحریہ کے کموڈور شہزاد اقبال کو ریئر ایڈمرل کے رینک پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ریئر ایڈمرل شہزاد اقبال نے 1995 میں پاکستان نیوی کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ آپ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے نیول سائنسز میں بی ایس سی اور چین سے گنری آفیسر کمانڈ کورس بھی کیا ہے۔ انہوں نے پاک بحریہ میں اپنے شاندار کیریئر کے دوران مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں پر خدمات سرانجام دی ہیں ۔ ان کی کمانڈ تقرریوں میں کمانڈنگ آفیسر پی این ایس سیف، کمانڈر جناح نیول بیس اورماڑہ اور پاک بحریہ کے ?? ویں ڈیسٹرایر اسکواڈرن کی کمانڈ شامل ہیں۔ انہوں نے ہیڈکوارٹرز پاکستان فلیٹ میں سینیئر اسٹاف آفیسر (آپریشنز اینڈ پلانز) اور نیول ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر فارن ملٹری کولیبریشن، ڈائریکٹر نیول آپریشنل پلانز اور اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز ) کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں فلیگ آفیسر کو ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔