• news

 لاہور ہائیکورٹ نے عمران کیخلاف غداری سے متعلق درخواست نمٹا دی 

لاہور(نوائے وقت رپورٹ) ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی  ٹی آئی) کے خلاف غداری سے متعلق درخواست نمٹا دی۔ عمران خان  کے خلاف غداری کی کارروائی کے لئے دائر درخواست کی لاہور ہائی کورٹ میں  سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر کے انتقال کے باعث ان کے بیٹے نے عدالت سے درخواست واپس لینے کی استدعا کی۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان ن لیگی حکومت کے خلاف احتجاج اور دھرنے دے کر عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں۔ عدالت بانی پی ٹی آئی کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا حکم دے۔

ای پیپر-دی نیشن