مسلسل عدم پیشی :علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی قیادت کے خلاف تھانہ آئی نائن کے مقدمہ میں مسلسل عدم پیشی پر وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز کرکرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت اکیس نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ کیس کی سماعت کے دوران ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود علی امین گنڈاپور عدالت پیش نہ ہوئے جبکہ فیصل جاوید کی حاضری سے معافی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا اور علی امین گنڈا پورکو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے سماعت 21 نومبر تک کیلئے ملتوی کر دی۔