• news

 سیلز ٹیکس فراڈ : کاروباری شخصیت سے ایک ارب 10 کروڑ وصو لی کا امکان 

پشاور(بیورو رپورٹ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ہر سال اربوں روپے کا سیلز ٹیکس فراڈ کرنے والی بڑی کمپنیوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے  70 کروڑ روپے وصول کر لئے،آئندہ دنوں میں سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ایک اور کاروباری شخصیت سے ایک ارب 10 کروڑ روپے کی خطیر رقم وصول کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ایک صنعت کار کی جانب سے رضاکارانہ طور پر 70 کروڑ روپے ادا کرنے کے بعد ایف آئی آر واپس لے لی گئی ہے، ان صنعتکاروں پر یہ شبہ بھی ہے کہ وہ مستند خریداری کیے بغیر جعلی انوائسز کے اجرا  میں بھی ملوث ہیں۔ایف بی آر نے حال ہی میں سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث منظم گینگز کا سراغ لگایا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن