• news

 قاسم رونجھو مستعفی: اختر مینگل دیگر نے زبردستی پریس کانفرنس کرائی: سابق سینیٹر 

اسلام آباد (خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) بی این پی مینگل کے سینیٹر قاسم رونجھو نے سینٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ قاسم رونجھو نے اپنی رکنیت سے متعلق استعفیٰ سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیا ہے۔ قاسم رونجھو نے پارٹی پالیسی کے خلاف چھبیسویںآئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ بی این پی مینگل کے سربراہ اختر جان مینگل نے ووٹ دینے والے دونوں اراکین سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔ قاسم رونجھو کے ساتھ نسیمہ احسان نے بھی چھبیسویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ سینیٹر قاسم رونجھو کے بیٹے جہانزیب رونجھو نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرے والد کو سینٹ سے استعفیٰ دلوانے کے لئے زبردستی لایا گیا۔ اختر مینگل کے ساتھ پریس کانفرنس کرنے والے سینیٹر قاسم رونجھو نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پارٹی کے سربراہ اختر مینگل اور دیگر افراد نے زبردستی پریس کانفرنس کروائی۔ پریس کانفرنس میں کی گئی باتوں کی تردید کرتا ہوں۔ یہ پریس کانفرنس من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی تھی۔ مجھے جو لکھ کر دیا گیا وہ مجھ سے زبردستی پڑھوایا گیا۔ یہ زبردستی کے الفاظ تھے جو لکھے ہوئے تھے کہ مجھے اٹھایا گیا، 15 دن  سے گھر پر موجود تھا، میں اس سب کی تردید کرتا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن