وزراء کی عدم دلچسپی، کورم پورا نہ ہونے پر سینٹ اجلاس ملتوی
اسلام آباد (خبر نگار) سینٹ اجلاس میں وزراء کی عدم حاضری، سینٹ اجلاس میں بیس منٹ کا وقفہ کیا گیا، سینٹ کا اجلاس پریزائیڈنگ آفیسر عرفان صدیقی کی صدارت میں شروع ہوا۔ وزراء کی عدم حاضری پر سینٹ اجلاس میں20 منٹ کا وقفہ کیا گیا تاہم وقفے کے بعد بھی کوئی وزیر ایوان میں نہیں آیا۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ وزراء کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔ بعدازاں جے یوآئی کے سینیٹر احمد خان نے کورم کی نشاندہی کر دی۔ ایوان میں گھنٹیاں بجا دی گئیں لیکن کورم پورا نہ ہونے پر سینٹ اجلاس جمعہ صبح ساڑھے دس بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔