• news

کرم: 3 مزدور ذبح، لکی مروت میں بس پر فائرنگ، 8 مسافر زخمی 

کرم ؍ لکی مروت (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ)  وسطی کرم کے علاقے خوئیداد خیل میں فتنہ خوارج نے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے تین مزدوروں کو ذبح کر دیا۔ مزدور طالبان کمانڈر ملا نبی کے کوئلے کی کان میں کام کر رہے تھے جس پر فتنہ خوارج کے دہشتگردوں نے حملہ کر کے تین کو ذبح کر دیا۔ چار مزدور موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مزدوروں کا تعلق درہ آدم خیل سے  تھا۔ دریں اثناء لکی مروت میں نامعلوم افراد نے مسافر بس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ بس انتظامیہ نے بتایا کہ دس سے بارہ رہزنوں کے گروہ نے گاڑی نہ روکے جانے پر فائرنگ کی جس سے مسافر زخمی ہوئے ۔

ای پیپر-دی نیشن