پی ٹی آئی کے 5 ارکان کو اغوا کر کے ووٹ دلوایا گیا: عمر ایوب
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 5 اراکین کو اغوا کر کے ایوان میں لایا گیا اور ان سے زبردستی ووٹ ڈلوایا گیا، جس طریقے سے 26ویں آئینی ترمیم کی گئی ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ ہمارے ارکان کو جس سفید گاڑی میں لایا گیا اس کا رجسٹریشن نمبر نوٹ کر لینا چاہیے، خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سید خورشید شاہ کو بھی مسودے کے حوالے سے معلومات نہیں تھی۔ ہمارے وکلاء عدالت میں ہیں لیکن جج موجود نہیں ہیں، پاکستان میں آئین اور قانون موجود نہیں، جج صاحبان کو ہی غائب کر دیا جاتا ہے۔ بشریٰ بی بی کو بے گناہ جیل میں رکھا ہوا ہے، بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں بغیر کسی وجہ کے نامزد کیا گیا۔