• news

پی ٹی آئی کا ناروا سلوک ترمیم پر سوچ سمجھ کر حکومت کا ساتھ دیا: مبارک زیب 

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) باجوڑ سے  رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) مبارک زیب نے کہا ہے کہ انہوں نے 26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر سوچ سمجھ کر  وفاقی حکومت کا ساتھ دیا ہے۔ پشاور میں گفتگو میں رکن قومی اسمبلی مبارک زیب  نے کہا پی ٹی آئی نے میرے بھائی شہید ریحان زیب کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا تھا۔ ترمیم کے لیے ووٹ دینے کے فیصلے سے ریحان زیب کی روح کو  سکون مل گیا ہو گا۔ میں  پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں آزاد حیثیت سے کامیاب ہوا تھا۔ پی ٹی آئی نے تو  مجھے پارلیمانی پارٹی واٹس ایپ گروپ میں بھی ایڈ نہیں کیا۔ پی ٹی آئی کا میرے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نہ تو  پی ٹی آئی سے وابستہ ہوں اور  نہ دوسری سیاسی جماعت میں شرکت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن