• news

بشریٰ بی بی 100 فیصد ڈیل کے نتیجے میں جیل سے رہا ہوں گی: واوڈا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی۔ بشریٰ بی بی جیل سے رہا ہو جائیں گی وہ سو فیصد ڈیل کے نتیجے میں جیل سے رہا ہونگی، پی ٹی آئی کی اکثریت حکومت کے ساتھ ہے۔ یہ بانی پی ٹی آئی سے منافقت کر رہے ہیں۔ سب نے مل کر بانی کو آگ میں دھکیل دیا ہے۔ میرے خیال میں بانی کے لئے مزید مشکلات بڑھیں گی۔ بانی پی ٹی آئی 27 اکتوبر تک جیل میں ملاقاتیں شروع ہو جائیں گی۔ بانی کے ساتھ اس کی بہنیں مخلص ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن