اختر مینگل کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ‘ اختر حسین لانگو گرفتار
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+آئی این پی) اسلام آباد پولیس نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے رہنما اور سابق رکن بلوچستان اسمبلی اختر حسین لانگو کو گرفتار کرلیا ہے۔ تھانہ سیکریٹریٹ پولیس اسلام آباد نے انسداد دہشت گردی کے مقدمہ میں اختر لانگو کو گرفتار کیا۔ مقدمہ میں ان پر الزام عائد کیا گیا انہوں نے سینٹ کے عملے کو زدوکوب کیا۔ آئی این پی کے مطابق اسلام آباد پولیس نے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا۔ جوائنٹ سیکریٹری سینٹ جمیل احمد کی مدعیت میں تھانہ سیکریٹریٹ میں اخترمینگل سمیت چھ افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں دہشت گردی کی دفعہ بھی عائد کی گئی ہے۔