• news

آئینی ترمیم کی منظوری‘ فضل الرحمان کے حکم پر آج یوم تشکر منایا جائیگا  پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کل منائے گی

اسلام آباد+لاہور (خبرنگار+نامہ نگار)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حکم پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا قوم اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لائے کہ آئین میں اسلامی دفعات کو مزید تحفظ ملا جبکہ  پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور آئین کا حصہ بننے کی خوشی میں کل بروز ہفتہ یوم تشکر منائے گی۔ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود  نے جنوبی پنجاب کی تمام تنظیموں باشمول پارٹی کے تمام منتخب ارکان  قومی و صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈر ممبران سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، ممبران فیڈرل کونسل و ممبران پنجاب کونسل سمیت تمام الائیڈز ونگز کو ہدایت جاری کئی ہیں کہ وہ پارلیمانی بالادستی کی خوشی میں  جنوبی پنجاب کے تمام ڈویزنل ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح پر یوم تشکر کے سلسلہ میں ریلیاں جلسے پریس کانفرنس اور سیمینار کا انعقاد ممکن بنا کر بھر پور خوشی کا اظہار کریں۔

ای پیپر-دی نیشن