• news

پولیو کے خلاف عالمی دن، پاکستان میں  وائرس کا ایک اور کیس کوہاٹ میں رپورٹ 

اسلام آباد (آئی این پی )دنیا بھر میں پولیو کے خلاف عالمی دن کے موقع پر پاکستان میں وائرس  کا  ایک نیا کیس سامنے آگیا جس سے رواں سال میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پولیو وائرس کا کیس کوہاٹ سے رپورٹ ہوا ہے متاثرہ بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیو سے متاثرہ بچے کی عمر ڈھائی سال ہے۔ پولیو کیس کوہاٹ کی تحصیل درہ آدم خیل سے سامنے آیا ہے اور کیس کی جینیاتی تشخیص کا عمل جاری ہے۔رواں سال کوہاٹ سے پولیو وائرس کا دوسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔کوہاٹ سے پہلا پولیو وائرس کیس گذشتہ ماہ سامنے آیا تھا۔ رواں سال کوہاٹ سے چار پولیو پازیٹیو سیوریج سیمپلز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال بلوچستان سے 20 پولیو کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ رواں سال سندھ 12، کے پی سے 6 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، رواں سال پنجاب ایک، اسلام آباد سے ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن