سانگھڑ میں دریافت تیل و گیس کے کنویں سے پیداوار شروع ہوگئی
کراچی (آئی این پی )صوبہ سندھ کے شہر سانگھڑ میں بلوچ ٹو کنویں سے دریافت تیل و گیس کے ذخائر کو فعال کردیا گیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کے جو ذخائر دریافت ہوئے تھے وہاں سے پیداوار شروع کردی گئی ہے۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق سمبار فارمیشن میں دریافت شدہ بلوچ 2 کنویں کو سنجھورو بلاک میں پیداوار کے لیے فعال کر دیا گیا ہے،بلوچ 2 کنویں سے اگست 2024 کو 3920 میٹر تک کھدائی کے بعد تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق بلوچ 2کنویں سے 350 بیرل یومیہ تیل اور 50 لاکھ ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس کی پیداوار حاصل کی جارہی ہے، بلوچ 2کنویں کی دریافت سے علاقے میں خوشحالی اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔