• news

اسرائیلی بربریت جاری، لبنان 60، غزہ میں 73 افراد شہید، متعدد زخمی

دمشق، تل ابیب، بیروت، غزہ (آئی این پی) اسرائیلی فوج  کی گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بیروت کے جنوبی مضافات میں بمباری سے 60 سے زائد شہری شہید ہوگئے جبکہ اسرائیلی فوج نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے 3 مقامی کمانڈرز  اور 70 کارکنوں کو شہید کرنے کا دعوی کیا ہے  جبکہ  حزب اللہ نے ایک ہفتے کے دوران 70 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا جوابی  دعوی کیا  ہے،دوسری جانب    غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 73 فلسطینی شہید اور ایک سو سے زائد زخمی ہوگئے  ۔عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق لبنان میں اسرائیلی فضائیہ نے جارحیت کی تاریخ رقم کر دی،بیروت کے جنوبی مضافات میں بمباری سے 60 سے زائد شہری شہید ہوگئے۔بیروت پر 17 فضائی حملے   کئے گئے ، اس دوران بغیر پیشگی وارننگ 6 عمارتیں بم مارکر ملبے کا ڈھیر بنادی گئیں۔بالخصوص کفرکلا اور عیتا الشعب کے قصبوں میں تعمیرات کے صرف آثار نظر آ رہے ہیں۔ حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شمالی اسرائیل میں پچیس راکٹ داغ دیئے۔امریکی نشریاتی ادارے   کی رپورٹ کے مطابق  اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں دعوی کیا گیا کہ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران لبنان پر جاری شدید بمباری کے دوران حزب اللہ کے 3کمانڈرزکو شہید کردیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق بمباری کے دوران شہید ہونیوالے کمانڈرز جنوبی لبنان کے علاقوں میں تعینات تھے، تینوں کمانڈرز اسرائیلی شہریوں پر متعدد راکٹ اور میزائل حملوں کے ذمہ دار تھے۔ اسرائیلی فوج نے گزشتہ 2 روز میں جنوبی لبنان میں فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں حزب اللہ کے تقریبا 70 کارکن شہید کرنے کا بھی دعوی کیا ہے تاہم حزب اللہ نے اپنے کمانڈرز کی شہادت پر فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ ادھر حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شمالی اسرائیل میں پچیس راکٹ داغ دیئے  جبکہ حزب اللہ نے ایک ہفتے کے دوران 70 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  شمالی غزہ میں خوراک کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔   صہیونی فورسز نے امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخلے سے روک دیا تل الحوا محلے میں پانچ دن بعد ملبے تلے دبی خاتون کو زندہ نکال لیا گیا صحت اور سول ایمرجنسی حکام نے بتایا کہ جبالیہ اور اس کے ارد گرد اسرائیلی فائرنگ سے جاںبحق ہونے والے درجنوں فلسطینیوں کی لاشیں سڑکوں کے کنارے اور ملبے کے نیچے بکھری پڑی ہیں جہاں طبی ٹیمیں ان تک نہیں پہنچ سکیں۔دوسری جانب ا سرائیل نے  جمعرات کو علی الصبح شامی دار الحکومت دمشق کے علاقے کفرسوسہ اور حمص کے دیہی علاقے میں فضائی حملے کیے جن کے نتیجے میں جانی نقصا ن بھی ہوا ہے  ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ  اسرائیلی بم باری میں کفرسوسہ میں دو چیک پوائنٹ اور حمص کے دیہی علاقے میں ایک چیک پوائنٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن