• news

 اصل خوشی اس دن ہوگی جب بانی پی ٹی آئی رہا ہوں گے، بشریٰ بی بی 

پشاور(آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ   بشری بی بی نے کہا ہے کہ  اصل خوشی اس دن ہوگی جب بانی پی ٹی آئی رہا ہوں گے۔تفصیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے صدرویمن ونگ پی ٹی آئی کنول شوزب کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں کنول شوزب نے رہائی پر بشری بی بی کو مبارک دی ، جس پر بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے کہا کہ خیریت سے ہوں بس آپ لوگ بانی پی ٹی آئی کی فکرکریں، اصل خوشی اس دن ہوگی جب بانی پی ٹی آئی رہاہوں گے۔ سابق خاتون اول کا کہنا تھا کہ پارٹی کارکنان اوررہنماں کوبانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کوشش کرنی چاہیے۔رہنما پی ٹی آئی کنول شوزب نے بتایا کہ بشری بی بی کمزور ہیں ان کا وزن گر چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن