قومی اسمبلی: کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف کل یوم سیاہ: قرارداد منظور، 8 آئی پی پیز سے متعلق جلد خوشخبری: عطا تارڑ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+وقائع نگار) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 5 آئی پی پیز سے معاہدے ختم ہو گئے۔ مزید 8 کے بارے میں جلد قوم کو خوشخبری سنائیں گے۔ قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا نے گزشتہ روز ملک بھر میں 86 پیسے فی یونٹ کمی کی ہے۔ وزیراعظم کی بجلی کی قیمتوں میں کمی پر بھرپور توجہ ہے۔ ریٹس کم کئے گئے ہیں، کئی سو ارب روپے کی بچت ہو گی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کے فرزند اور ایم این اے رضا حیات ہراج کے والد دیگر کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ دریں اثناء مسلم ایجوکیشن سسٹم خیبر پختونخوا کی اساتذہ اور طالبات نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی۔ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے 77 برس مکمل ہونے پر قومی اسمبلی میں یوم سیاہ کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ قومی اسمبلی میں قرارداد وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے پیش کی۔ قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ 27 اکتوبر 1948ء کو مقبوضہ کشمیر پر بھارتی افواج نے قبضہ کیا۔ اسی قبضے کے خلاف 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ پاکستان کشمیر کی سیاسی، جمہوری اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ ایوان ہزاروں کشمیری کارکنوں کو پابند سلاسل اور مرکزی لیڈرز کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہے۔قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں مزید کہا گیا کہ ایوان بہادر کشمیری عوام کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتا ہے جنہوں نے حق خود ارادیت کیلئے عظیم قربانیاں دیں۔ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ عطاء اللہ نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے عملے کو تربیت دی گئی ہے۔ تعلیمی اداروں میں بچوں کو منشیات سے دور رہنے کے لیے والدین کو بھی اپنی زمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی۔ منشیات سے پاک ملک بنانا چاہتے ہیں۔ منشیات کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم، فلم اور ڈرامے بنائے جائیں گے تاکہ بچوں کو منشیات سے دور رکھا جا سکے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آئی 16 سیکٹر پر ترقیاتی کام جاری ہیں۔ جنوری 2025ء تک فیڈر روٹس پر الیکٹرک بسیں سیکٹر آئی 16 سے این فائیو شاہراہ پر موجود میٹرو سٹیشن سے لنک کرے گی۔ جنوری میں وفاقی کابینہ کو اسلام آباد کا ماسٹر پلان جمع کروایا گیا، تحت کھلاڑیوں کو روزگار دیا گیا ہے کرکٹ ہاکی اور فٹ بال کے کھیلوں میں بہتری کی کوششیں جاری ہیں وفاق کی خیبر پختونخواہ اور سندھ کو سیف سٹی منصوبے میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش پر پیپلز پارٹی نے وزیر اطلاعات کے جوابات کو سیاسی قرار دیدیا ۔