بلوچستان: پولیو کا ایک اور کیس ملک میں مجموعی تعداد 41ہوگئی
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں ایک اور بچہ پولیو سے معذور ہوگیا۔ رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 41ہوگئی۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق یہ رواں سال بلوچستان کے ضلع لورالائی سے پولیو کا پہلا کیس ہے۔ رواں سال پولیو کے کیسز صوبے کے 11اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ قلعہ عبداللہ سے 6، کوئٹہ سے 3، پشین، ژوب اور چمن سے 2، 2 کیسز شامل ہیں۔ قلعہ سیف اللہ، ڈیرہ بگٹی، خاران، نوشکی، جھل مگسی اور لورالائی سے پولیو کا 1،1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام نے کہاکہ والدین 28اکتوبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلوائیں۔