• news

پاک فوج کا نائیک سیف علی کے  یوم شہادت پر خراج عقیدت

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نشان حیدر کے 76 ویں یوم شہادت پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے شہید سیف علی جنجوعہ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ شہید سیف علی جنجوعہ نے 1948 میں پیر کلیوا پہاڑی کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہات نوش کیا۔ انہوں نے بھارتی حملوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ مسلح افواج کی عظیم قربانیاں ان کی غیر متزلزل وابستگی کی علامت ہیں۔ ان بہادر ہیروز کو عقیدت سے یاد کرتے ہیں جنہوں نے قوم کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔

ای پیپر-دی نیشن