ایشیائی بنک پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض دیگا، وزیر خزانہ کی اے ڈی بی، چینی نائب صدر سے ملاقاتیں
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ ورلڈ بنک کے زیر اہتمام ایونٹ گروئنگ سٹرونگر‘‘ بچوں کی غذائیت کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت’’ میں شرکت کی۔ وزیر خزانہ نے پاکستان، خاص طور پر دیہی علاقوں میں بچوں کی نشوونما میں کمی کے مسائل کو اجاگر کیا۔ انہوں نے محصولات کے شعبے میں اصلاحات، توانائی سبسڈی میں کمی اور ریاستی اداروں کی بہتر نگرانی کو ضروری قرار دیا تاکہ موسمیاتی تبدیلی، آبادی کنٹرول اور بچوں کی نشوونما میں بہتری کے لیے زیادہ مالی وسائل مہیا کیے جا سکیں۔ وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے انرجی ریسورسز، جیفری پیئٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر خزانہ نے پاکستان کے توانائی کے شعبے کو درپیش چیلنجز اور حکومت کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی جامع اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی۔ وفاقی وزیرِ خزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بنک (اے ڈی بی) کے صدر، جناب ماساتسوگو اساکاوا سے ملاقات کی۔ وزیرِ خزانہ نے اسلام آباد میں اے ڈی بی کے نئے دفتر کے آغاز کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے ماحولیاتی اور قدرتی آفات سے تحفظ کے پروگرام کے لیے 500 ملین امریکی ڈالر کی پالیسی بیسڈ لون کی منظوری کے لیے اے ڈی بی کی حمایت پر شکریہ ادا کیا، جس پر اے ڈی بی بورڈ 29 اکتوبر کو غور کرے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او) کی سیکرٹری جنرل دیما الیحیٰ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان کے آئی ٹی شعبہ میں ترقی کے وسیع امکانات کی اہمیت اجاگر کی۔ وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے دبئی اسلامی بنک کے گروپ سی ای او ڈاکٹر عدنان چلوان سے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے پاکستان کی مالی ضروریات پوری کرنے میں بروقت مدد فراہم کرنے پر بنک کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں دبئی اسلامی بنک کی جانب سے مختلف قرضوں کی پیشکش پر تبادلہ خیال ہوا، محمد اورنگزیب نے موڈیز کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو حال ہی میں سی اے اے 2 تک اپ گریڈ کرنے پر موڈیز کا شکریہ ادا کیا۔ فاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی ایکسپورٹ-امپورٹ (ایگزم) بنک کی صدر محترمہ ریتا جولیوس سے ملاقات کی۔ قریبی تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کے توانائی، معدنیات اور آئی ٹی شعبوں میں ایگزم بنک کی دلچسپی کا خیرمقدم، وزیر خزانہ نے ایگزم بنک کے ذریعے فنانس یا انشور کیے گئے سامان اور خدمات کے لیے امریکی نیکسس تقاضوں پر وضاحت بھی طلب کی۔ وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب سے چین کے نائب وزیر خزانہ مسٹر لیاو من نے ملاقات کی۔ پاکستان اور چین کے درمیان تعاون پر مبنی شراکت داری کا اعادہ کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے غیر متزلزل حمایت اور فنڈ کی توسیعی فنڈ سہولت کے حصول کے لیے چین کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ چین کے تجربے سے سیکھنے کا خواہاں ہے۔ پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرانے کے بی وائی ڈی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ چینی ورکرز کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیوں کی اکثریت پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کو بڑھانے اور روزگار کے مواقع بڑھانے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ چینی فریق سے کرنسی سویپ معاہدے کے تحت حد کو 40 ارب تک بڑھانے کی درخواست کی۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے گوگل کے نائب صدر اور عالمی سربراہ برائے حکومتی امور کرن بھاٹیا نے ملاقات کی۔ وزارت خزانہ اعلامیہ کے مطابق کرن بھاٹیاں نے ملاقات میں گوگل کے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے اور معیشت میں ٹھوس کردار کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ نے اس حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے غیر ملکی بنک کے عالمی سربراہ برائے کارپوریٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں خلیجی ممالک خصوصاً سعودی سرمایہ کاروں کے ساتھ اشتراک کے مواقع پر غور کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کو50کروڑ ڈالر قرض دے گا، رقم ماحولیاتی اور قدرتی آفات سے تحفظ کے پروگرام پر خرچ کی جائے گی۔