شوکاز نوٹس پر زین قریشی قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے مستعفی
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ زین قریشی نے پارٹی کی جانب سے شو کاز نوٹس ملنے پر عہدے سے استعفیٰ دیا۔اپنے بیان میںزین قریشی نے کہاکہ میںنے پارٹی کی جانب سے بھیجے گئے شوکازنوٹس کاجواب دے دیا ہے۔شفاف انکوائری اورپارٹی حامیوں کے جذبات کے احترام میںاستعفیٰ دے رہاہوں۔اپنی پارٹی،بانی پی ٹی آئی اوراپنے والدکاوفادارتھا،ہوںاوررہوںگا۔واضح رہے کہ گذشتہ دنوں26ویںآئینی ترمیم کی منظور کے بعدپاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)نے منحرف اراکین کوشوکازنوٹسزجاری کیے تھے،پی ٹی آئی کی جانب سے شوکازنوٹسززین قریشی،ریاض فتیانہ کوجاری کیے گئے تھے۔