خیبر پی کے میں پولیو مہم آج سے شروع ہو گی ، 50 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات
پشاور(آئی این پی )خیبر پی کے میں آج (پیر) سے شروع ہونے والی 5 روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔انسداد پولیو مہم دو مرحلوں میں شروع کی جائے گی ، پہلے مرحلے کے دوران بنوں، شمالی ، جنوبی وزیرستان ، مردان ، کوہاٹ سمیت 33 اضلاع میں مہم چلائی جائے گی۔ 5 سال سے کم عمر کے 72 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، بچوں کو قوت مدافعت بڑھانے کیلئے وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔پولیو مہم کے لیے پولیو ورکرز کی 40 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جبکہ پولیو ٹیموں کی حفااظت کیلئے 8 ہزار سے زائد ایریا انچارج اور سکیورٹی کیلئے 50 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔