پارلیمینٹرینز فار گلوبل ایکشن کا 2 روزہ اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہو گا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پارلیمینٹرینز فار گلوبل ایکشن کا سالانہ فورم اور مشاورتی اسمبلی کا اجلاس آج 28 اور 29 اکتوبر کو اسلام آ باد میں ہو گا۔ اجلاس میں عالمی امن و انصاف موسمیاتی تبدیلیوں اور دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں 39 ممالک سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ شریک ہونگے۔ اجلاس میں عالمی قانون دان، دانشور، میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندے شرکت کریں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔ صدر پی جی اے نوید قمر اور صدر پی جی اے پاکستان سینیٹر شیری رحمن بھی خطاب کریں گی۔