• news

دولت مشترکہ کی نئی سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر اسحاق ڈار کی گھانا کی ہم منصب کو مبارک باد

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گھانا کی وزیر خارجہ شرلی ایورکور بوتچوے کو دولت مشترکہ کی نئی سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے نئی سیکرٹری جنرل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں دولت مشترکہ مزید مضبوط ہو گی اور تعاون، پائیدار ترقی اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ ملے گا۔

ای پیپر-دی نیشن