• news

اگلے ہفتے ججز کی تعداد بڑھانے کیلئے بل ضرور آئے گا: حکومت

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور مشیر قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق حکومتی بل ضرور آئے گا۔ ہماری جسٹس منصور اور جسٹس منیب کو کمیٹی سے نکالنے کی کوئی خواہش نہیں تھی۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے متعلق حالیہ آرڈر ہمارے آرڈیننس کو سپورٹ کرتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے خود کون سا ہینڈ پک کرکے ججز لگانے ہیں؟۔ ایڈہاک تعیناتیوں سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز کی تعدا د بڑھے گی۔

ای پیپر-دی نیشن